Topics
وہاں
میں نے کیا دیکھا یہ ایک بہت بڑا راز ہے اور مجھے اجازت نہیں کہ ظاہر کروں۔ کیونکہ
وہاں علاوہ ملائکہ کے میری ملاقات اور بھی چند مشہور روحوں سے ہوئی۔ بہرحال میں جس
لئے آیا تھا اپنے کام میں مصروف ہو گیا۔ یہاں کے فرشتوں نے میری بہت سی خاطر
مدارت کی اور میں نے بھی خوب جی بھر کے ان کے ساتھ محنت کی اور تعلیم خاص سے
مستفیض کیا حتیٰ کہ مجھے پانچویں آسمان پر جانے کا حکم سنا دیا گیا اور میں بادل
نخواستہ چوتھے آسمان سے بھی روانہ ہو گیا۔
حضور قلندر بابا اولیاء
آج تک کسی جن یا فرشتہ نے اپنی سوانح
عمری شائع نہیں کی۔ کیوں نہیں کی۔ یہ ایک راز ہے اور رکھا گیا ہے۔ دنیا میں رہنے
والے کم سمجھ انسان اسے نہیں جانتے اور نہیں جان سکتے۔ خاک کی بنی ہوئی عقل کیا
خاک سمجھے گی کہ یہ نوری اور ناری دنیا آج تک اپنی اپنی سوانح حیات لکھنے سے کیوں
گریز کرتی ہیں۔ یہ موٹی عقل کے پتلے شاید یہ سمجھتے ہیں کہ جنوں اور فرشتوں کو لکھنا
پڑھنا نہیں آتا یا انہیں لکھنے پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن یاد رہے کہ ہم نے مٹی
کے پتلوں سے پہلے کھانا سیکھا ہے، پہلے بولنا سیکھا ہے۔ اگر کسی کو یہ غرور ہے کہ
دنیا کا بے بضاعت انسان کسی معمولی سے معمولی فرشتے کا بھی مقابلہ کر سکتا ہے تو
یہ انسان کی لکھو کھا حماقتوں میں سے ایک اہم حماقت اور نادانی ہے۔