Topics

گھر میں خیرو برکت

باوضو يَابَدِىْعُ پڑھتے پڑھتے سو جائیں تو سچے خواب نظر آتے ہیں اور مستقبل میں پیش آنے والے حالات و واقعات کا علم ہوجاتا ہے۔ یہی اسم اگر سو مرتبہ عشاء کی نماز کے بعد پڑھا جائے تو غم اور پریشانی سے نجات مل جاتی ہے۔ کاروبار معاش میں رکاوٹیں در پیش ہوں تو وہ ختم ہو جاتی ہیں۔ گھر میں خیرو برکت ہوتی ہے۔ گھر کے افراد میں شیرو شکر بن کر زندگی گزارتے ہیں۔ زمین بنجر ہو یا سیم اور تھور کے زیر اثر ہو یا زمین بظاہر ٹھیک ہو لیکن زمین کے اندر بیج کی صحیح نشونما نہ ہوتی ہو تو دس سیر چکنی مٹی پر گیارہ مرتبہ يَا بَاقِىُ پڑھ کر دم کریں اور یہ مٹی سارے کھیت میں بکھیر دیں۔يَا وَاْرِثُ بکثرت پڑھنے سے عمر میں اضافہ ،دل میں فرحت اور سرور پیدا ہوتا ہے۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔