Topics

باہمی مشاورت


”اور یہ لوگ اپنے پروردگار کا فرمان قبول کرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور اپنے کام باہمی  مشورے سے طے کرتے ہیں اور جو مال ہم نے عطا کیا اس میں سے خرچ کرتے ہیں ۔“ (القرآن)

-------------

”جو شخص کسی کام کا ارادہ کرے اس کو لازم ہے کہ اپنے مسلمان بھائی سے اس  کام میں مشورہ کر لے اس صورت میں اللہ اس کو صحیح راستہ دکھا دے گا۔“ الحدیث 

آدمی آدمی کی دوا ہے۔ آدمی آدمی کا دوست ہوتا ہے ۔محبت اور دوستی کو پروان چڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے دوستوں کے معاملات میں دلچسپی لیں، ان کے کام آئیں اور مالی اعانت  کی استطا عت نہ ہو تو اس کے لیے وقت کا یہ ایثار کریں ۔آپ کا دوست کسی کام میں آپ سے مشورہ چا ہے تو اس کی بات سنجیدگی اور اپنائیت سنیں۔  اس  کی بات پر غور کریں اور جو اچھے سے اچھا حل آپ کے ذہن میں آئے اسے بتائیں ۔ رسول اللہ ﷺ صحابہ کرام ؓ  سے مشورہ  لیا کرتے تھے اور یہ بات پسند فرماتے تھے کہ لوگ باہمی معاملات  مشورے کے بعد سرانجام دیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے ”جس کسی سے مشورہ لیا جاتا ہے  اس کو امین ہونا چاہیے۔ 


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔