Topics

دودھ میں کمی

ماں جٓکے سینے کو اللہ تعالیٰ نے بچوں کا دستر خوان بنایا ہے۔ پیدائش کے بعد اگر دودھ نہ اترے یا دودھ کم ہو تو بچہ کی غذائی ضروریات پوری نہیں ہوتیں۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لئے ڈبہ کے دودھ کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ قانون قدرت پر اگر غور کیا جائے تو ماں کا دودھ پینا بچہ کا فطری حق ہے اور جب مائیں اولاد اس کے حق کو پورا کرتی ہیں تو اولاد سعادت مند اور فرماں بردار اٹھتی ہے۔ دودھ کی اس کمی کو پورا کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کا اسم یَامَتِینُ عجیبو غریب خاصیت رکھتا ہے۔ بچہ کو دودھ پلانے سے پہلے ماں گیارہ مرتبہ یَامَتِینُ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لے۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔