Topics

کسب حلال

 

”پھر جب نماز( جمعہ) پوری ہوجائے تو پھر زمین میں منتشر ہوجاؤ اور اللہ تعالی کے فضل  

(رزق )کی جستجو میں لگ جاؤ۔“                      (القرآن)


”حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ سب سے زیادہ پاک و حلال  کمائی کونسی ہے ؟ آپ ﷺنے فرمایا  ”آدمی کا اپنے ہاتھوں سے کام کرنا اور ہر وہ تجارت جس میں تقوی ہو۔ “          (الحدیث)

کاروبار میں حسن اخلاق کاروباری ترقی کے لیے ضمانت ہے ۔دکاندار کی حیثیت سے  آپ کے اوپر بہت ہی  ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ یہ کہ خریداروں کو اچھے سے اچھا مال فراہم کریں ۔جس مال پر آپ کو خود اعتماد نہ ہو وہ ہرگز کسی کو نہ دیں۔ آپ کو اپنے کردار سے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ خریدار آپ کے اوپر اعتماد کریں،  آپ کو اپنا خیر خواہ سمجھیں اور ان کو پورا پورا اعتماد ہوکہ آپ کی دکان یا کاروبار سے انہیں کبھی دھوکا نہیں دیا جائے گا ۔اگر کوئی خریدار آپ سے مشورہ طلب کرے تو بالکل صحیح صحیح اور مناسب مشورہ دیں چاہے اس میں آپ کا نقصان ہی کیوں نہ  ہوتا ہو ۔  وقت کی پابندی کا پورا خیال رکھیں اور دکان صحیح وقت پر کھولیں  اور صبر کے ساتھ دکان پر جم کر بیٹھے رہیں ۔صبح بہت سویرے بیدار ہو کر فرائض ادا کرنے کے بعد رزق کی تلاش میں نکل جانے سے خیر و برکت ہوتی ہے۔ دیر تک سونے سے وسائل کم ہو جاتے ہیں ۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔