Topics

استخارہ

اگر کسی کام کے لئے استخارہ کرنا چاہیں تو اول وقت عشاء کی نماز پڑھ کر ۱۱۰۰ مرتبہ یَاخَبِرنِی پڑھیں اور بات کئے بغیر کان کے نیچے ہاتھ رکھ کر سیدھی کروٹ سو جائیں۔ انشاء اللہ خواب میں معلومات حاصل ہوجائیں گی۔ یَاخَبِیرُ  کا کثرت سے ورد کرنے والا قدرت کے فارمولوں سے واقف ہو جاتا ہے اور اس کے سامنے یہ بات آجاتی ہے کائنات کی تخلیق کس طرح عمل میں آئی ہے۔ فرشتے، جنات، حیوانات ، نباتات ، جمادات اور انسان کی تخلیق میں کون کون سی معین مقداریں کام کر رہی ہیں۔ 


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔