Topics

معاف کردو


 

” تمہیں کسی کی ذات سے تکلیف پہنچ جائے تو اسے بلا توقف معاف کر دو اس لئے کہ انتقام بجائے خود ایک صعوبت ہے۔ انتقام کا جذبہ اعصاب مضمحل کر دیتا ہے۔“

سلسلہ عظیمیہ کی تعلیمات میں اپنی کوتاہیوں پر معافی مانگنے کی تلقین کی گئی ہے۔ معافی کے برعکس انتقام ہے۔ آپ کو اگر کسی سے تکلیف پہنچی ہے اور آپ نے اسے معاف کر دیا تو آپ کے اندر معاف کرنے سے پہلے جو انتقام کے جذبات تھے اور آپ ان جذبات کی آگ میں جل رہے تھے۔ ذہن پریشان تھا ، غصہ آرہا تھا۔ اس بندے  کے خلاف نفرت کا لاوا آپ کے اندر اُبل رہا تھا۔ ان ساری کیفیات سے آپ کو چھٹکارا مل جائے گا۔ آپ کی طبیعت میں ٹھہراؤ اجائے گا۔ لہذا ، ان جذبات سے دور رہنے کی کوشش کرنا چاہیئے کیوں کہ  جب انتقام کا خیال اتا ہے تو ذہن پریشان ہو جاتا ہے اور اعصاب پر اضمحلال طاری ہو جاتا ہے۔

 

Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔