Topics

آدابِ مجلس


”اے مسلمانو ں جب تم سے کہا جائے کہ مجلسوں میں کشادگی کرو ، اللہ تمہارے لئے کشادگی کرے گا ، اور اگر کہا جائے کہ اٹھ جاؤ، تو اٹھ جاؤ ،اللہ ان کے رتبے اونچے کرے گا جو تم میں سے ایمان لائے اور جن کو علم دیا گیا اور اللہ تمہارے کاموں کی خبر رکھتا ہے۔“ ( القرآن)


---------


نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔“جب تم تین ہو تو تم میں سے  دو تیسرے سے الگ ہو کر بات نہ کریں کیوں کہ اسے  یہ چیز رنج پہنچائے گی۔  ہم نے عرض کیا اگر چار ہوں  تو؟  آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔” تب کوئی حرج نہیں ہے۔“ ( الحدیث)


 


کوشش کیجئے کہ آپ کی کوئی مجلس خدا اور آخرت کے ذکر سے خالی نہ رہے۔ اور جب آپ محسوس کریں کہ حاضرین دینی گفتگو میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں  تو گفتگو کا رخ حکمت کے ساتھ ایسے موضوع کی طرف پھیر دیجیے جس میں حضور علیہ السلام کے اسوؤ حسنہ کا تذکرہ ہو۔ مجلس ماتھے پر شکنیں  ڈالے بیٹھے رہنا غرور کی علامت ہے۔ مجلس میں غمگین اور مضمحل ہو کر نہ بیٹھئے   ۔ مسکراتے چہرے کا ہشاش بشاش ہو کر بیٹھیے۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔