Topics

سلام میں پہل


”چھوٹے اور بڑے کا امتیاز کئے بغیر سلام میں پہل کریں“

سلسلہ عظیمیہ کی تعلیمات ہمیں مخلوقِ خدا سے محبت، خدمت اور سب سے ہمدردی کا درس دیتی ہیں۔سلام اس تعلیم کا پہلا اظہار ہے۔ اللہ تعالیٰ اور اللہ کے رسول ﷺ کا حکم ہے کہ 

” جب تم اپنے ساتھیوں سے ملاقات کرو تو انہیں سلام کرو ان کی خیریت دریافت کرو۔“

چھوٹے بڑے کا امتیاز کئے بغیر سلام میں پہل کرنے میں گھر پہلی درسگاہ ہے۔ شوہر بیوی کو، بیوی شوہر کو، والدین بچوں کو ، بچے والدین اور گھر کے دوسرے بزرگ رشتہ داروں کو سلام کریں۔ اور اس بات کا اہتمام کریں کہ سلام میں ایک دوسرے سے سبقت لے جائیں۔ سبقت لے جانے کا یہ جذبہ ، کسی اچھے کام میں آگے بڑھنا یا بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا جذبہ ہے۔ گھر میں چھوٹے بچے بھی ہوتے ہیں اور بڑے بزرگ بھی موجود ہوتے ہیں۔ گھر کے اندر  صبح سویرے اٹھنے کے بعد، رات کو سونے کے لئے بستر پر جانے سے پہلے، گھر سے باہر جاتے ہوئے اور گھر واپس آتے وقت  بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو سلام کرنے سے ان کے اندر سلام کرنے کی اہمیت اُجاگر ہوتی ہے اور بچوں کے اندر دوسرے لوگوں کی بھلائی چاہنے کی عادت پختہ ہو جاتی ہے۔ چھوٹے بڑے کے امتیاز کے بغیر سلام کے ذریعہ ہمارا تعلق سماجی حلقہ (Social Circle) سے مستحکم ہوتا ہے اور معاشرے کے ہر طبقہ سے اچھے تعلقات قائم ہوتے ہیں۔ نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے 

” آپس میں ایک دوسرے کو کثرت سے سلام کیا کرو اس عمل سے آپس میں محبت بڑھتی ہے اور دشمنی دوستی میں بدل جاتی ہے۔“


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔