Topics

رسول اللہ ؐکی تعلیمات


اور بلاؤ لوگوں کو اپنے رب کے راستے کی طرف۔ القرآن 


حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے سفر معراج کے بیان میں کچھ لوگوں کی دردناک حالت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا میں نے جبرائیل علیہ السلام سے پوچھا یہ کون لوگ ہیں؟ جبرائیل علیہ السلام نے جواب دیا۔ یہ آپ کی امت کے وہ مقررین ہیں جو لوگوں کو نیکی اور تقوی کی تلقین کرتے تھے اور خود کو بھولے ہوئے تھے۔ الحدیث 


رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر صدق دل سے عمل پیرا ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی مشن کو فروغ دینا 


دعوت اور تبلیغ دین حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا مشن ہے اس لیے پورا خیال رکھیے کہ اس دعوت کا طریقہ کار حکمت اور سلیقہ سے مزین اور ہر لحاظ سے موضوع بروقت اور پروقار ہو۔ مخاطب کی فکری اور ذہنی کیفیات کے مطابق بات کیجئے۔ لوگوں میں حسن ظن، خیرخواہی اور خلوص کے جذبات ابھارئیے۔ ہٹ دھرمی تعصب اور نفرت کو ختم کیجئے۔ ہمارے لئے ضروری ہے کہ جو کچھ تم دنیا کے سامنے پیش کریں اس مخاطب سب سے پہلے اپنی ذات کو بنائیں جن حقیقتوں کو قبول کرنے میں ہم دنیا کی بھلائی دیکھیں پہلے خود اس پر عمل کریں۔ انفرادی عمل ، خاندانی تعلقات، اخلاقی معاملات اور اللہ سے ربط کے معاملے میں یہ ثابت کریں کہ ہم جو کچھ کہہ رہے ہیں اس کا نمونہ ہم خود ہیں۔ 

حضور قلندر بابا اولیاء رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا 

ایثار انسان کے پاس بہت بڑی طاقت ہے۔ ایثار اندھیروں کو اجالوں میں تبدیل کر دیتا ہے۔ایثار بےسکونی کو سکون بنا دیتا ہے ۔ ایثار پریشانی درماندگی و اضطراب  کو راحت و چین بنادیتا ہے ۔یاد رکھیے !شمع پہلے خود جلتی ہے اور جب وہ اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ اک   آگ کی نذر کر کے خود کو فنا کر دیتی ہے تو اس  ایثار پر پروانے شمع پر جاں نثار ہو جاتے ہیں ۔

Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔