Topics

شک کو دل میں جگہ نہ دیں


”شک کو دل میں جگہ نہ دیں جس فرد کے دل میں شک جا گزیں ہو وہ کبھی عارف نہیں ہو سکتا اس لئے کہ سک شیطان کا سب سے بڑا ہتھیار ہے جس کے ذریعہ وہ آدم زاد کو اپنی روح سے دور کر دیتا روحانی قدروں سے دوری آدمی کے اوپر علم و آگہی اور عرفان کے دروازے بند کر دیتی ہے۔“

سلسلہ عظیمیہ کی تعلیمات فرد کو روحانی اور دنیاوی اعتبار سے متوازن شخصیت بناتی ہیں۔ جس میں مثبت پہلو زیادہ اور منفی پہلو کم سے کم ہوتے ہیں لہذا متوازن شخصیت کی تعمیر کے لئے ضروری ہے کہ روحانی طالب علم اپنے اندر موجود منفی پہلوؤں سے زیادہ سے زیادہ اجتناب برتے اس کے نتیجے میں اس کے اندر مثبت پہلو یا مثبت خصوصیات زیادہ سے زیادہ اجاگر ہوتی ہیں۔ شک، غصہ ، انتقام، کبر، دل آزاری وغیرہ کا شمار پہلوؤں میں ہوتا ہے۔

شک یا ابہام یقین کی ضد ہے۔ جب کوئی شخص بظاہر  اللہ کی ذات پر ایمان رکھتے ہوئے ایسے خیالات کا شکار ہوجائے جو اللہ کی ذات و صفات یا حضور علیہ اصلوٰۃ والسلام کی تعلیمات سے متصادم ہوں تو اس کو شک کہا جائے گا۔ شک شیطان کا سب سے بڑا ہتھیار ہے جس کی بنا پر بندے کو اللہ سے دور کر دیتا ہے۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔