Topics

نیکی کا پیکر

وہ لوگ جو راست باز  ہیں، نیکی کو پسند کرتے ہیں، دوسروں کے دکھ درد کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں، تمنا کرتے ہیں کہ دوسرے لوگ بھی وہ کام کریں۔ لوگوں کو ان کے کاموں میں اچھے مشورے دیتے ہیں اور ان کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے ان کے ساتھ تعاون کرتے ہیں، ایسے سعادت مند بندوں پر اللہ تعالیٰ کا اسم يَا رَشِيْدُ حکمراں ہوتا ہے۔ہر نماز کے بعد اکتالیس مرتبہ  يَا رَشِيْدُ پڑھنے سے آدمی راستی اور نیکی کا پیکر بن جاتا ہے اور اس کے لئے سعادت مندی کی تمام راہیں کشادہ ہو جاتی ہیں۔ کردار میں بزرگی کے آثار نمایاں ہوجاتے ہیں ۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔