Topics

میانہ روی


”اور نہ تو اپنا ہاتھ اپنی گردن سے باندھ لیں اور نہ اس کو بالکل کھول دے کہ تو بیٹھ جائے ملامت کا نشان بن کر تھکا  ہارا۔“ ( القرآن) 

خوشحالی میں میانہ روی کیا ہی خوب ہے ،نا داری میں اعتدال کی روش  کیا ہی اچھی ہے اور عبادت میں درمیانہ  اندازکیا ہی بہتر ہے۔“( الحدیث) 

ہمارے آقا و مولا سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اپنے اہل و عیال خاندان اور مسکینوں کی تربیت و سرپرستی فرماتے تو دوسری جانب سیاسی و  حکومتی ذمہ داریاں بھی پوری فرماتے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر چیز میں اعتدال پسندی اور میانہ روی کے جو امر و احکام نافذ کیے وہ  تمام صحابہ کے دل میں سرایت کر گئے ۔انہوں نے اپنے رہبر اعظم کے  مقصد کو پہچان لیا اور ان ہی اصول و قوانین پر کاربند رہے۔

حضور قلندر بابا اولیاء رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا

تجسس وہ صلاحیت جس کے ذریعے ہم کائنات کے ہر ذرے روشناسی حاصل کرتے ہیں ۔اس قوت کی صلاحیتیں اس قدر ہیں کہ جب ان سے  کام لیا جائے تو پ وہ کائنات  کی تمام ایسی موجودات سے جو پہلے کبھی تھیں یا اب ہیں یا آئندہ ہوں گی واقف ہو جاتے ہیں۔ واقفیت حاصل کرنے کے لئے  ہمارا ذہن تجسس کرتا ہے۔ تجسس ایک  ایسی حرکت کا نام ہے جو پوری کائنات کا احاطہ کیے ہوئے ہیں۔

Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔