Topics

رخصتی کے وقت

اللہ تعالیٰ نے غصہ کو ناپسند کیا ہے۔ ارشاد ہے۔

” اور جو لوگ غصہ کھاتے ہیں اور لوگوں کو معاف کر دیتے ہیں ، اللہ ایسے احسان کرنے والے بندوں سے محبت کرتا ہے۔“

بہ نظر غائر دیکھا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ غصہ سے خود غصہ کرنے والے آدمی کو ہی نقصان پہنچتا ہے۔ غصہ کے عالم دوران خون تیز ہوجاتا ہے۔ وہ لہریں جو آدمی کی صحت کے لئے ضروری ہیں منتشر ہو کر ضائع ہوجاتی ہیں۔ غصہ میں آدمی کے حواس خراب ہوجاتے ہیں اور اس سے ایسی حرکت سرزد ہو سکتی ہے جس پر اسے ساری عمر پچھتانا پڑتا ہے۔ اس بُری عادت سے محفوظ رہنے کے لئے  يَا رَوْفُ پڑھنے سے محبت و گداز پیدا ہوتا ہے۔ اللہ کی ساری مخلوق اپنے بہن بھائیوں ، ماں باپ یا اولاد کی طرح نظر آتی ہے اور دوسری سب مخلوق بھی 

ایسے شخص کو عزیز رکھتی ہے۔جس وقت دلہن رخصت ہو کر خاوند کے سامنے جائے، سات يَارَوْفُ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لے۔خاوند ساری عمر بیوی پر مہربان رہے گا اور ناچاقی پیدا نہیں ہوگی۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔