Topics

دین کی خدمت



” تم خیرِ امت ہو جو سارے انسانوں کے لئے وجود میں لائی گئی ہے۔ تم بھلائی کا حکم دیتے اور بُرائی سے روکتے ہو اور اللہ پر کامل ایمان رکھتے ہو۔“ (القرآن)
”اگر اللہ تعالیٰ تمہارے ذریعہ ایک آدمی کو بھی ہدایت فرمادے تو یہ تمہارے لئے سُرخ اونٹوں کی دولت سے بھی بہتر ہے۔“ (الحدیث)
 
صراط مستقیم پر گامزن ہو کر دین کی خدمت کرنا
اللہ کے مشن (دین) کو پھیلانا ہر امتی پر فرض ہے۔ اس فرض کی ادائیگی کے لئے پہلے خود اپنا عرفان حاسل کریں۔ خود آگاہی اور اپنی ذات کا عرفان ایسی روحانی کامیابی ہے۔ جس کے ذریعہ انسان اپنی دعوت کا سچا نمونہ بن جاتا ہے۔جو کچھ کہتا ہے عمل و کردار سے اس کا اظہار ہوتا ہے جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاقی ، دینی اور روحانی مشن کو عام کرنے کے لئے لوگوں کو دعوت دیتا ہے۔ تو پہلے خود اس کی مثال قائم کرتا ہے۔ اللہ کو یہ بات انتہائی ناگوار گزرتی ہے کہ دوسروں کو نصیحت کرنے والے خود بے عمل ہوں۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔