Topics

مراقبہ اور غارحرا


حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چند روز یا چند ہفتے غار حرا میں قیام فرمانے کے بعد گھر واپس تشریف لے آتے تھے۔ رشتے داروں اور اعزاء، اقرباء اور  دوستوں سے ملاقات کے بعد واپس غار حرا میں تشریف لے جاتے تھے کھانے کے لئے ستو، کھجوریں اور پانی ساتھ ہوتا تھا۔

حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غار حرا میں ذہنی یکسوئی کنسنٹریشن کے لیے تشریف لے جاتے تھے روحانی علوم کے نقطہ نظر سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم غار حرا میں مراقبہ فرماتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذہن حقیقت کائنات اور اللہ رب العزت کی ذات پر مسلسل مرکوز تھا جب یہ مرکزیت اپنی حد تک پہنچ گئی تو غیب مشاہدے میں آگیا۔ سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر ملائکہ پر پڑی اور ملاء اعلیٰ کے سردار حضرت جبرئیل علیہ السلام سامنے آگئے۔حضرت جبرئیل علیہ السلام کی معرفت تعلیمات کا سلسلہ شروع ہوا اور خداوندی نے براہ راست تعلیمات دیں۔ جس کا تذکرہ معراج شریف کے واقعہ میں بیان ہوا ہے ۔

Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔