Topics

آدابِ مجلس

”اور میرے بندوں کو کہہ دو کہ بولیں تو اچھی بات بولیں۔ بلاشبہ شیطان( بری بات سے) ان میں فساد ڈلواتا ہے ۔بے شک شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے۔“( القرآن)



”کسی شخص کے لئے دو آدمیوں کے درمیان بغیر ان کی اجازت کے بیٹھنا صحیح نہیں ہے ۔“ (الحدیث)


دو آدمی مجلس میں بیٹھ کر اگر سرگوشی کریں تو وہاں موجود دوسرے آدمیوں کے دل میں یہ خیال آسکتا ہے کہ شاید ہماری نسبت کوئی بات کہی جا رہی ہے۔ اگر یہ نہیں تو اتنا گمان تو ضرور ہوتا ہے کہ ہمیں اس قابل نہیں سمجھا  کہ اپنی گفتگو میں شریک کیا جائے ۔ اس بدگمانی کو ختم کرنے کے لئے قرآن پاک نے مجلس میں بیٹھنے کے آداب بیان کیےہیں اور سورۃ مجادلہ میں فرمایا ہے ۔“ سرگوشی پر شیطان اکساتا ہے تا کہ وہ مسلمانوں کو رنجیدہ کرے۔“


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔