يَا ذُوالْجَلَا لِ وَالْاِكْرَامِ ہر نماز کے بعد سو مرتبہ پڑھنے سے عزت و عظمت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اگر کسی شخص کا حافظہ کمزور ہو اور کندہ ذہن بھی ہو تو رات کو سوتے وقت تین عدد بادام کی گری پر تین مرتبہ يَا ذُوالْجَلَا لِ وَالْاِكْرَامِ پڑھ کر دم کرے۔ ایک گری رات کو سوتے وقت، ایک گری صبح نہار منہ اور ایک گری دوپہر کے کھانے سے پہلے کھالے۔ بچوں کے لئے یہ عمل ماں باپ کر سکتے ہیں۔ علاج کی مدت اکیس روز ہے۔
پراگندہ ذہنی اور شیطانی وسوسوں سے محفوظ رہنے کے لئے ہر نماز کے بعد سو مرتبہيَا مُقْسِطُ پڑھنا نہایت مفید عمل ہے۔ اس اسم کے ورد سے رنج و غم کا غلبہ ختم ہو کر مسرت و شادمانی نصیب ہوتی ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح طرح نہیں
گزارا جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا
ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔
Searching, Please wait..