Topics

مخلوق خدا کی خدمت

”مخلوق خدا کی خدمت کرنا“

اللہ کے حبیب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا 

اللہ تعالی قیامت کے روز پوچھیں گے کہ فرزند آدم !میں بیمار ہوا اور تو نے میری عیادت بھی نہ کی؟

 وہ کہے گا  آپ رب العالمین ہی (یعنی آپ کبھی بیمار نہیں ہوتے)   میں تیری عیادت کس طرح کرتا؟

اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ تجھے یاد نہیں کہ میرا فلاں بندہ بیمار ہوا اور تو نے عیادت نہ کی تو تجھے نہیں معلوم کہ ا س کی عیادت کرتا ہے تو  مجھے اس کے پاس ہی پاتا ۔

اے فرزند آدم !میں نے تجھ سے کھانا مانگا اور تو نے مجھے نہیں کھلایا؟

وہ کہے گا آپ رب العالمین ہیں (کھانا نہیں کھاتے میں) آپ کو کس طرح کھلاتا؟

اللہ تعالی فرمائیں گے کہ تجھے یاد نہیں کہ میرے فلاں بندے نے تجھ سے کھانا مانگا اور تو نے اسے نہیں کھلایا ۔تجھے علم نہیں کہ  کھلا دیتا تو مجھے اس کے پاس ہی پاتا۔

اے آدم کے بیٹے! میں نے تجھ سے پانی مانگا اور تو نے مجھے نہیں پلایا؟

وہ کہے گا آپ رب العالمین (پانی نہیں پیتے )میں آپ کو پانی کی کس طرح پلاتا؟ 

اللہ تعالی فرمائیں گے میرے فلاں بندے نے تجھ سے پانی مانگا تھا تو نے نہیں پلایا اگر تو اسے پانی پلا دیتا تو مجھے اس کے پاس ہی پاتا۔(الحدیث)


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔