Topics
قانون یہ ہے کہ کوئی عامل کسی دوسرے کو اپنا عمل بخش دے تو جسے یہ عمل بخشا گیا ہے اس کے اندر بھی یقین کا وہی پیٹرن (PATTERN) بن جاتا ہے جو عامل کا ہے اور ذہن میں یہ بات راسخ ہو جاتی ہے کہ ایسا ہم کریں گے تو ایسا ہوگا۔ یہ بات ذہن نشین رکھنا ضروری ہے کہ آدمی کے اندر یقین کی قوت جتنی ہوتی ہے اسی منسابت سے نتائج مرتب ہوتے ہیں۔
کوئی وظیفہ یا عمل کرنے سے پہلے ضروری کہ عمل کرنے والا اجازت یافتہ ہو۔
باوضو قبلہ رُخ بیٹھ کر دعا کی طرح ہاتھ اٹھا لیں۔ ایک مرتبہ یَا حَفِیظُ پڑھ کر دم کریں اور ہاتھ تین بار چہرے پر پھیر لیں۔ پھر دعا کی طرح ہاتھ باندھ کر ایک مرتبہ یَاحَفِیظُ پرح کر ہاتھوں پر دم کریں اور ہتھ چہرے پر تین بار پھیر لیں۔ اسی طرح تیسری بار ہاتھ باندھ کر ایک بار یَاحَفِیظُ پڑھ کر دم کریں اور تین دفعہ چہرے پر پھیریں۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ سے کامیابی اور کامرانی کی دعا کریں۔ کسی ضرورت مند کو سوا پانچ روپے خیرات کر دیں۔ اب آپ اس کتاب میں لکھے ہوئے اسمائے الٰہیہ کا ورد کر سکتے ہیں۔
دو جگ کے تاج دار سرور کونین حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے وسیلے سے پہلے رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہم سب پر اپنی رحمت نازل فرمائے، آمین۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح طرح نہیں
گزارا جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا
ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔