Topics

صلوٰۃکی پابندی


”یہ ایسی کتاب ہے جس میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں ۔ ان لوگوں کو ہدایت بخشتی ہے جو متقی ہیں اور متقی وہ لوگ ہیں جو غیب پر یقین رکھتے ہیں اور قائم کرتے ہیں صلوۃ اور جو کچھ ہم نے دے رکھا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں“۔( القرآن)


”لوگو! نمازی جب نماز میں مشغول ہوتا ہے تو اپنے رب سے سرگوشی کرتا ہے اس کو جاننا چاہیے کہ وہ کیا عرض معروض کر رہا ہے۔“

( الحدیث)

 

ہر نبی نے اللہ تعالی کے حکم سے اپنی امت کے لیے ایک پروگرام ترتیب دیا ہے اس پروگرام میں بنیادی بات یہ رہی ہے کہ بندے کا اللہ کے ایک رشتہ قائم ہو جائے۔ انبیائے کرام نے ہمیں بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو اس لئے تخلیق کیا ہے  کہ بندے اللہ تعالی کو پہچان لیں اور ان کا ذہنی ارتباط اللہ تعالی کے ساتھ قائم و دائم رہے قربان جائیے اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم  اور اللہ کے محبوب پر کہ جنہوں نے اللہ تعالی کے ساتھ ربط قائم کرنے کے لیے قیام صلوۃ کی صورت میں ایک طریقہ متعین فرما دیا ہے جیسا کہ ہم پچھلے صفحات میں عرض کر چکے ہیں کہ غوروفکر کرنے کے بعد یہ بات پوری طرح واضح ہو جاتی ہے کہ نماز میں زندگی کا ہر عمل اور ہرحرکت موجود ہے۔ ہم ہے گو یہ اعمال و حرکات بظاہر جسمانی ہیں لیکن ان کا مقصد اللہ تعالی کے سامنے حضوری عرفانِ حق کا حصول ہے۔


حضور قلندر بابا اولیاء رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا 


کسی بھی مذہب یا مسلک کے  بڑوں ،  بزرگوں کو کبھی برا مت کہیں۔ جب آپ کسی  مذہب کے بڑوں کو بُرا نہیں کہیں گے تو ظاہر ہے اس مذہب کے افراد آپ کے مذہب کو بڑوں کو بھی برا نہیں کہیں گے یہی وہ اخلاق حسنہ ہے جس کی تعلیم سیدنا عیسی علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں دی ہے۔

Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔