Topics
ماں باپ کو اولاد کی طرف سے یہ شکایت رہتی ہے کہ بچے پڑھنے لکھنے میں دلچسپی نہیں لیتے۔ دلچسپی نہ ہونے کی بنا پر بچے کند ذہن ہو جاتے ہیں ۔ اگر ان کو کچھ پڑھایا جاتا ہے تووہ بھول جاتے ہیں۔بچوں کے اندر سے کند ذہنی ختم کرنے کے لئے اور علم کا شوق اجاگر کرنے کے لئے چالیس دن صبح نہار منہ اکیس مرتبہ یَاعِلِیمُ پڑھ کر پانی پر دم کر کے پلایا جائے۔ ذہن تیز ، حافظہ روشن اور دماغ طاقت ور ہو جائے گا۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح طرح نہیں
گزارا جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا
ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔