Topics

خدمت خلق


”تم بھلائی کے جو کام کرتے ہو اللہ تعالی کو اس کا علم ہوتا ہے۔“(  القرآن)

-----------

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا  ”جو مسلمان بھائی کے کام میں لگا رہے گا،اللہ اس کے کام میں لگا رہے گا۔ “(الحدیث)


”مخلوق خدا کی خدمت کرنا“


اگر آپ اللہ اور خالق کائنات سے متعارف ہو کر اس کی قربت اختیار کر کے کائنات پر اپنی  حاکمیت  قائم  کرنا چاہتے ہیں تو اللہ کی مخلوق کی خدمت کیجئے۔  بلاشبہ اللہ کی مخلوق سے محبت رکھنے والے لوگ اللہ کے دوست ہیں اور دوست پر دوست کی نوازشات اور کرامات  کی بارش ہوتی رہتی ہے

خدمتِ خلق سلسلہ عظیمیہ کی عملی تعلیمات کا حصہ ہے۔ جس طرح تعلیمی اداروں میں ہم نصابی سرگرمیوں میں کھیل کود کی تحریر و تقریر کے مقابلے ہوتے ہیں ۔مذہبی و ثقافتی پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں تاکہ طالب علم ذہنی جسمانی جذباتی معاشرتی ہر حوالےسے متوازن نشوونما کی جاسکے اور یہ  نصاب کا حصہ سمجھی جاتی ہیں۔ اسی طرح خدمتِ خلق بھی سلسلہ عظیمیہ کی تعلیمات میں اہم نصابی سرگرمیوں میں شامل ہے جس سے طالب علم کی ذہنی و فکری تربیت ہوتی ہے۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔