Topics

فرشتوں سے ہم کلامی

رات کو سونے سے پہلے ایک ہزار مرتبہ درود شریف اور گیارہ سو مرتبہ يَابَاطِنُ پڑھ کر مراقبہ کریں۔ یہ اسم پڑھنے والے بندے کا دل اللہ کی محبت سے سرشار ہوجاتا ہے اور اس کے دل میں روشنیوں کا اس قدر ہجوم ہوجاتا ہے کہ اس کے اوپر باطنی اسرار منکشف ہونے لگتے ہیں۔مراقبہ میں کامیابی کے بعد جب اس کے اندر باطنی نظر کھلتی ہے تو وہ فرشتوں سے ہم کلام ہونے لگتے ہے اور غیب کی دنیا میں موجود اللہ کی مخلوق ایسے بندہ کی زیارت کرنا اپنے لئے سعادت سمجھتی ہے۔ 

نوٹ  اس اسم کا ورد اپنے پیرو مرشد کی نگرانی میں کرنا چاہیئے۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔