Topics

روحانی علوم کی ترغیب

” تو کیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بنائے گئے؟ آسمان کو نہیں دیکھتے کہ کیسے اُٹھایا گیا؟ پہاڑوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے جمائے گئے؟ اور زمین کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بچھائی گئی؟“ (القرآن)

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا   عالم کو عابد پر ایسی ہی فضیلت حاصل ہے جس طرح مجھے تم میں سے ایک ادنیٰ فرد پر۔“ (الحدیث)

 

”علم دین کے ساتھ ساتھ لو گوں کو روحانی اور سائنسی علوم حاصل کرنے کی ترغیب دینا“

ایجادات و ترقی اور علم و ہنر کا جو سورج اج مغرب میں روشن ہے۔ کبھی مشرق میں چمکتا تھا اور جب مشرقی اقوام بالعموم اور مسلمانوں  نے بالخصوص علم و ہنر کے اس سورج سے اپنا رشتہ منقطع کر لیا تو علم و ہنر نے بھی مسلمانوں سے اپنا رشتہ توڑ لیا۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے 

”جو قومیں اپنی تقدیر بدلنے کی کوشش نہیں کرتیں، اللہ بھی ان میں تغیر نہیں پیدا کرتا۔“

انسان ساٹھ ہزار حواس سے مرکب ہے اور جب کوئی قوم اپنے ان حواس سے باخبر ہونے کی جدوجہد کرتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے اوپر ترقی و تعمیر کے دروازے کھول دیتا ہے۔ اس کے زہن پر ترقی و ایجادات کے روشن پہلو اور سائنسی علوم نازل ہوتے رہتے ہیں۔ اور پھر یہ قوم خلاؤں میں اور زمین پر تصرف کر کے اقوام عالم کے سرتاج بن جاتی ہے اور جو قوم تلاش و جستجو ، فکر  و دانش اور غورو تدبر سے عاری ہوتی ہے وہ زمین پر غلام بن کر اور ذلیل و خوار ہو کر زندگی بسر کرتی ہے۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔