Topics

مال خرچ کرنا

 ”اے ایمان والو! اپنے صدقات اور خیرات کو احسان جتا کر اور غریبوں کا دل دکھا کر  اس شخص کی طرح خاک میں  نہ ملا دو  جو محض لوگوں کو دکھانے کے لئے خرچ کرتا ہے تم ہرگز نیکی حاصل نہ کر سکو گے جب تک وہ ما   ل خدا کی راہ میں نہ دو  جوتم کو عزیز ہے ۔“(القرآن)

-----------

”قیامت کے دن جب کہیں سایہ نہیں ہوگا اللہ تعالی اپنے بندے کو عرش کے نیچے رکھے گا اللہ تعالی کی راہ میں چھپا کر خرچ کرتا ہے۔“ ( الحدیث)

 

فقیروں اور محتاجوں کے ساتھ نرمی کا سلوک کیجئے ان کے ساتھ حسن سلوک کیجئے  اور اخلاق سے  پیش آئیے۔ اگر آپ کے پاس کچھ دینے کو نہ ہو تو  نہایت نرمی اور خوش اخلاقی سے معذرت کیجئے تاکہ وہ آپ سےکچھ نہ پانے کے باوجود آپ کو دعائیں دیتا ہوا رخصت ہو۔اللہ تعالی کی راہ میں اپنے عطیات انفرادی اور اجتماعی دونوں طرح خرچ کیجیئے  اس عمل سے ملک و قوم میں استحکام پیدا ہوتا ہے۔


اس بات کا شکر ادا کیجیے کہ اللہ تعالی نے آپ کو ہاتھ دینے والا ہاتھ بنایا ہے ۔آپ میں کوئی سرخاب کا پر لگا ہوا نہیں ہے کہ آپ گروہ میں شامل نہیں ہیں جو محتاج ہونا دار ہے۔ یہ محض اللہ کا فضل ہے۔

حضور قلندر بابا اولیاء رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے 


من سے دوستی کا رشتہ مستحکم کرنے کے بعد ہمارا ضمیر ہمیں راستہ دکھاتا ہے کہ یہاں ہمارا کوئی دشمن نہیں ہے ہم خود ہی اپنے دشمن ہیں اور خود اپنے دوست ہیں۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔