Topics

وسوسوں اور بُری عادتوں سے نجات

حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کا ارشاد ہے شیطان انسان کا کھلا ہوا دشمن ہے۔اور اس کا مشن یہ ہے کہ وہ انسان کو وسوسوں اور برائیوں میں مبتلا کر دے۔برائیوں اور وسوسوں سے پیچھا چھڑانے کے لئے رات کے وقت اندھیرے میں بالکل تنہا بیٹھ کر ۹۳ مرتبہ یَاحَمِیدُ پڑھیں۔ حضور علیہ اصلوٰۃ والسلام کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ کی رحمت سے بری عادتوں سے چھٹکارہ حاصل ہو جاتا ہے۔ عمل کی مدت پینتالیس روز ہے۔

صبح کی نماز کے بعد گیارہ مرتبہ یَامُحصِیُ پڑھنے سے توکل پیدا ہوتا ہے اور مخلوق اس کے لئے مسخر ہو جاتی ہے۔ باریک باریک کاغذ کے ٹکڑوں پر ۱۲۵۰۰۰ مرتبہ یَامُحصیُ لکھ کر اور قینچی سے کاٹ کر آٹے کی گولیاں بنالیں اور ایسے پانی میں ڈال دیں جہاں مچھلیاں ہوں۔ طبیعت میں مستقل مزاجی پیدا ہو جائے گی۔ احساس کمتری، غصہ اور جھنجھلاہٹ سے نجات مل جائے گی۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔