Topics

گدی نشین


” سلسلہ کا کوئی صاحب مجاز مجلس میں گدی نشین ہو کر نہ بیٹھے نشست و برخاست عوام کی طرح ہو“

سلسلہ عظیمیہ کے صاحب ِ مجاز خواتین و حضرات کے لئے سلسلہ کے قواعد و ضوابط میں یہ بات شامل ہے کہ ان کی نشست و برخاست عوام کی طرح ہو کیونکہ گدی نشین ہو کر بیٹھنا، امتیاز اختیار کرنا یا غیر ضروری خود نمائی کرنے سے انسان عوام سے دور ہو جاتا ہے اور اگر کوئی شخص اپنی طرزِ گفتار، اپنے معاملات، لباس یا کسی اور کے حوالے سے امتیاز برتے گا تو وہ عوام میں گھل مل نہیں سکتا۔

صاحب ِ مجاز مرشد، سیدنا حضور ﷺ کے علوم کا وارث ہوتا ہے اور حضور ﷺ کے علوم کی ترویج اس کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ اس لئے وہ اپنی ذات کو عوام کے سامنے اس طرح پیش کرتا ہے جس سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ علم ، ہدایت اور نفع پہنچے۔ حضور ﷺ کی تعلیمات کے پرچار کا تقاضہ یہی ہے کہ وہ جس علاقہ یا عوام میں تبلیغ کا فریضہ انجام دے رہا ہے وہاں کے حالات اور رہن سہن کے مطابق اپنی تعلیمات کو پیش کرے۔ اس کا رکھ رکھاؤ اس طرح ہو کہ امیر اور غریب سب اس کی تعلیمات سے فائدہ اٹھا سکیں۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔