Topics

عزت و مرتبہ میں اضافہ

اللہ تعالیٰ کا نام یَاجَلِیلُ چاندی کے پترے پر کندہ کرا کے اپنے پاس رکھنے سے عزت و مرتبہ میں اضافہ ہوتا ہے۔

کرم کرنا اللہ تعالیٰ کی ایک ایسی صفت ہے جس پر ساری کائنات قائم ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ کا کرم محیط نہ ہو تو دنیا ایک سیکنڈ بھی قائم نہیں رہ سکتی۔ اللہ تعالیٰ کے فضلو کرم سے زیادہ فیض یاب ہونے کے لئے روزانہ رات کو سوتے وقت چِت لیٹ کر ایک سو ایک مرتبہ  یَاکَرِیمُ پڑھیں اور سینہ پر دم کر کے کسی سے بات کئے بغیر سو جائیں۔ ایک نیند لینے کے بعد بات کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔