Topics

روحانی علوم کی ترغیب


”ارض و سما  کی تخلیق ، اختلاف لیل و نہار ، سمندر میں تیرنے والی کشتیوں اور اس گھٹا میں جو زمین و آسمان کے درمیان خیمہ زن ہیں ارباب عقل و دانش کے لئے نشانیاں ہیں۔“ (القرآن)

--------------

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا  ” کائنات میں گھڑی بھر کا تفکر سال بھر کی عبادت سے بہتر ہے۔“ (الحدیث)

 

”علم دین کے ساتھ ساتھ لوگوں کو رحانی اور سائنسی علوم حاصل کرنے کی ترغیب دینا“

رب العالمین کے فرستادہ رحمت اللعالمین علیہ اصلوٰۃ واسلام کے ارشادات اور دعوت علم کا اثر یہ ہوا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی پوری توجہ اور جذبہ و شوق کے ساتھ علم حاصل کرنے میں مشغول ہوگئے جس کے نتیجے میں مسلمان طبیب، مسلمان ہیت داں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنی محنت اور تحقیق سے سائنسی علوم میں غیر معمولی اضافے کئے۔ مسلمان چونکہ نبی آخر الزماں ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا تھے۔ اس لئے وہ من حیث القوم ایک ممتاز قوم تھی اور جیسے جیسے وہ نبی آخر الزماں ﷺ کی تعلیمات ، فکر و تدبر اور تحقیق و ترقی کے علوم سے دور ہوتا گیا اسی منسبت سے اس کی زندگی انفرادی طور پر اور من حیث القوم جہالت اور تاریکی میں ڈوبتی چلی گئی اور جس قوم نے علم کا حصول اور سائنسی ترقی کو اپنے لئے لازم قرار دے کیا وہ بلند اور سرفراز ہو گئی۔ یہ اللہ تعالیٰ کا قانون ہے۔


حضور قلندر بابا اولیا ؒ نے فرمایا 

تعلیم و تربیت کے مرحلوں سے گذرے بغیر شعور کی داغ بیل نہی پڑتی اور نہ ہی لاشعور کی درجہ بندی ہوتی ہے ۔ شعور اور لاشعور  دونوں سے مراد تعلیم و تربیت کا حصول ہے۔ قانون یہ ہے کہ جس شخص میں جتنی زیادہ شعور استعداد ذخیرہ ہو جاتی ہیں اسی منسبت سے وہ عالم فاضل اور Genius ہوتا ہے۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔