Topics

قرض اور مہلت

 

”اور اگر کوئی تنگی والا ہو تو اسے آسانی  تک  مہلت دینی چاہیے اور صدقہ کرو تو تمہارے لئے بہت ہی بہتر ہو اگر تم میں علم ہے ۔“ (القرآن)


----------


”جس تنگ دست کو مہلت دی  یا (اپنا حق) ا سے معاف کر دیا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن کی سختیوں سے اس کو نجات دے گا ۔“ (الحدیث)

خود غرض اور نفس پرست سرمایہ داروں نے جن مصیبتوں کو انسانوں پر مسلط کیا ہے وہ بلیک مارکیٹنگ اور چور بازاری ہے جو غریبوں کے لئے عذاب الیم نہیں ہے ۔ آپ ﷺ نے ان لوگوں پر جو غذائی اجناس اور دوسری اشیا کو محض  نفع اندوزی کی خاطر رکھتے ہیں،  بہت بڑی ذمہ داری عائد کی ہے۔  آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جو لوگ غذائی اجناس اور دوسری اشیا کو ذخیرہ کر لیتے ہیں تاکہ بازار میں مصنوعی طور پر قلت ہوجائے اور قیمت بڑھ جائے تو وہ بڑے گناہ گار ہیں ۔ “آپ  ﷺنے فرمایا ۔ ” اللہ اس آدمی پر رحم کرتا ہے  جو خریدنے ، بیچنے اور تقاضا کرنے میں نرمی اختیار کرتا ہے ۔“


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔