Topics

صراط مستقیم پر گامزن ہو کر


” اللہ نے تمہیں منتخب فرما لیا ہے اور دین کے معاملے میں تم پر کوئی تنگی نہیں رکھی ہے۔ پیروی کرو اس دین کی جو تمہارے باپ ابراہیم کا دین ہے۔ اس نے پہلے ہی سے تمہیں مسلم کے نام سے نوازا تھا۔ اور اسی سلسلے میں رسول تمہارے دین حق کی شہادت دیں اور تم دنیا کے سارے انسانوں سامنے دین حق کی شہادت دو۔“ (القرآن)

”ہدایت کی طرف بلانے والے کو بھی اپنے عمل کے مطابق ثواب ملے گا۔ اور دونوں کے ثواب میں کمی نہیں ہوگی۔“ (الحدیث)

 

” صراط مستقیم پر گامزن ہو کر دین کی خدمت کرنا“

اللہ کے پیغام کو لوگوں تک پہنچانے اور ہر قسم کی قربانی کے لئے اپنے اندر ہمت و عزم پیدا کر کے اللہ کی راہ میں وقت اور پیسہ خرچ کیجیئے ۔ اللہ تعالیٰ کے لئے تکلیفیں برداشت کرنا اور لوگوں تک اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا پیغام پہنچا دینا امت مسلمہ پر فرض اور اُن نعمتوں کا شکر ہے جو ہمارے رب نے ہمیں دی ہوئی ہیں۔ جب کوئی بندہ اپنی تمام تر روحانی اور جسمانی صلاحیتوں کے ساتھ  نوع انسانی کو صراطِ مستقیم کی دعوت دیتا ہے تو اسے اللہ تعالیٰ کے فرشتوں کا خصوصی تعاون حاصل ہو جاتا ہے اور فرشتے اس بندہ کے جذبہ صادق کو اپنے ترغیبی پروگراموں میں شامل کر لیتے ہیں۔

Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔