Topics

احساس کمتری کا علاج


احساس کمتری ایک ایسا جذبہ ہے جس میں آدمی بات بے بات رنجو غم میں مبتلا رہتا ہے اور معمولی سے معمولی بات کو اپنے لئے پریشانی بنا کر افسردہ دل ہو جاتا ہے اور یہ بات اس وقت پیدا ہوتی ہے جب آدمی کے اندر قوت ارادی کمزور ہو جاتی ہے۔ کمزور قوت ارادی کی وجہ سے بنے بنائے کام بگڑ جاتے ہیں۔بار بار ایسا ہونے سے آدمی احساس کمتری میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ ہر نماز کے بعد سو مرتبہ یَااَللہُ پڑھنے سے قوت ارودی میں اضافہ ہوتا ہے۔ غیر مستقل مزاجی دور ہو جاتی ہے اور بگڑے ہوئے حالات درست ہو جاتے ہیں۔

سینہ اور پسلیوں میں درد ہو ت و درد کی جگہ سات مرتبہ یَااَللہُ انگشست شہادت سے مریض کے سینے پر لکھیں، درد سے نجات مل جائے گی۔ 


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔