Spiritual Healing

اجازت


قانون یہ ہے کہ کوئی عامل کسی دوسرے کو اپنا عمل بخش دے تو جسے یہ عمل بخشا گیا ہے اس کے اندر بھی یقین کا وہی پیٹرن (PATTERN) بن جاتا ہے جو عامل کا ہے اور ذہن میں یہ بات راسخ ہو جاتی ہے کہ ایسا ہم کریں گے تو ایسا ہوگا۔ یہ بات ذہن نشین رکھنا ضروری ہے کہ آدمی کے اندر یقین کی قوت جتنی ہوتی ہے اسی منسابت سے نتائج مرتب ہوتے ہیں۔

کوئی وظیفہ یا عمل کرنے سے پہلے ضروری کہ عمل کرنے والا اجازت یافتہ ہو۔

باوضو قبلہ رُخ بیٹھ کر دعا کی طرح ہاتھ اٹھا لیں۔ ایک مرتبہ یَا حَفِیظُ پڑھ کر دم کریں اور ہاتھ تین بار چہرے پر پھیر لیں۔ پھر دعا کی طرح ہاتھ باندھ کر ایک مرتبہ یَاحَفِیظُ  پرح کر ہاتھوں پر دم کریں اور ہتھ چہرے پر تین بار پھیر لیں۔ اسی طرح تیسری بار ہاتھ باندھ کر ایک بار یَاحَفِیظُ پڑھ کر دم کریں اور تین دفعہ چہرے پر پھیریں۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ سے کامیابی اور کامرانی کی دعا کریں۔ کسی ضرورت مند کو سوا پانچ روپے خیرات کر دیں۔ اب آپ اس کتاب میں لکھے ہوئے اسمائے الٰہیہ کا ورد کر سکتے ہیں۔

دو جگ کے تاج دار سرور کونین حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے وسیلے سے پہلے رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہم سب پر اپنی رحمت نازل فرمائے، آمین۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔