Topics
زرد رنگ سے فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ چینی کی پلیٹ پر لکھیں۔ اور بار بار چونے کے صاف و شفاف پانی سے دھو کر پلائیں ۔ چونے کا پانی
حاصل کرنےکا طریقہ یہ ہے ۔ چونے کا ایک ڈلا کسی برتن میں ڈال کر پانی بھر دیں۔ چونا پکنے کے بعد ٹھنڈا ہونے دیں۔ اب پانی پر جو پپڑی نظر
آئے اس کو آہستہ سے ہٹا کر اوپر کا
پانی لے لیں۔ پانی نکالتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائےکہ پانی زور سے نہ
ہلے کیونکہ زور سے ہلنے سے برتن میں بیٹھے
ہوئے چونے کے ذراّت پانی میں شامل ہو سکتے ہیں اور چونے کے ذراّت کا پانی میں شامل
ہونا نقصان دہ ہے۔
اگر اس عمل میں دقت
ہو تو سوکھی لا ل مرچ کے چار بیجوں پر مندرجہ بالا آیت پڑھ کر دم کریں اور مریض مرچ کے
یہ بیج نگل لے ۔اوپر سے دو تین گھونٹ پانی پلادیں۔ پانی کچا نہیں ہونا چاہیے۔ پکا
کر ٹھنڈا کر کے پلائیں۔ جب تک ہیضہ رہے یہ علاج جاری رکھیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی تقریباً دو سو بیما ریوں اور مسائل کو یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔
کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور
مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ
،قلندریہ، عظیمیہ سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب عملیات
کی زکوٰ ۃ ادا کی ہے۔
میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا
حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام کے وسیلے سے
دست با دُعا ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں
کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔
آمین ثم آمین۔