Topics
آنکھ کے کوئے میں پھُنسی کی شکل کا دانہ جو رستا رہتا ہے اس کو آنکھ کا
نا سُور کہتے ہیں۔
چنے کی ایک دال
لیجئے ( دال سے مراد چنے کا آدھا حِصہ ہے) او ر ایک پتھر لیجئے ۔ ایسا پتھر جو ندیوں کے کنارے عام طور سے ملتا ہے۔ یہ پتھر
کا لا سفید بھورا اور بعض اوقات نقش و نگار سے بھر پور اور چکنا ہوتا ہے۔ حجم کی
کوئی قید نہیں۔ پتھر پر پانی ڈال کر ایک
مرتبہ اَلَلّٰہُ نُوْرُ الْسَمَوٰتِ وَالْاَرْضِ پڑھ کر دم کر دیں اور چنے کی دال کو
پتھر پر گھسیں۔ دال گھسنے سے ایک لیپ سا بن جائے گا۔ اس لیپ کو جست کی سلائی سے
صبح و شام چند روز متاثرہ آنکھ میں لگائیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی تقریباً دو سو بیما ریوں اور مسائل کو یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔
کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور
مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ
،قلندریہ، عظیمیہ سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب عملیات
کی زکوٰ ۃ ادا کی ہے۔
میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا
حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام کے وسیلے سے
دست با دُعا ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں
کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔
آمین ثم آمین۔