Topics

استسقیٰ جلندھر – پیٹ میں پانی بھر جانا


دیکھنے میں آیا ہے کہ اس مرض کا علاج  نہیں ہوتا البتہ ایلو پیتھی میں سوئی (سرنج) کے ذریعہ پیٹ سے پانی نکالنا ایک طریقہء علاج ہے لیکن کچھ عرصہ کے بعد پیٹ میں پانی پھر  بھر جاتا ہےاور پھر نکال دیا جاتا ہے۔ یہ کوئی مستقل علاج نہیں ہے۔ اس فقیر نے استسقیٰ کے کئی مریضوں کا علاج کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مریض کو پوری طرح اور مستقل صحت نصیب ہو جاتی ہے۔ایک کاغذپر 

بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمـَنِ الرَّحِيمِ

وَاِثْمُھُمَا اَکْبَرُ مِنْ نَفْعِھُمَا ؕ

لکھ کر بطور فلیتہ جلا کر رات کو سوتے وقت یا دن میں ایک مرتبہ دھواں لیں ۔

دوسرا کام یہ کرنا ہے کہ مریض زمین کے اوپر چت لیٹ جائے آنکھیں بند کر لے اور دونوں ہاتھ سر پہ رکھے ۔ تین مرتبہ مندرجہ بالا عربی کی عبارت پڑھے اور یہ تصور کرے کہ پیٹ کا پانی روشنی بن کر پیروں کے ذریعہ زمین میں جذب (EARTH) ہو رہا ہے۔ یہ علاج اس وقت تک جاری رکھنا چاہیے جب تک مرض سے کلی طور پر نجات جاصل نہ ہو جائے۔

Topics


Roohani Elaj

خواجہ شمس الدین عظیمی

                                                         

                شک اوربے  یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی  تقریباً دو سو بیما ریوں  اور مسائل کو  یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔

کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور مسائل  کا حل  پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ ،قلندریہ،  عظیمیہ  سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب  عملیات  کی زکوٰ  ۃ ادا کی ہے۔

میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام  کے وسیلے سے دست با دُعا  ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری  اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔

آمین ثم آمین۔