Topics

خونی بواسیر کے لئے

مَانِیٌ قَمِیْرَا طہارت کرتے وقت اسی طرح پڑھیں جس طرح  بادی بواسیر  میں فِعْلُنْ فِعْلُنْ فِعَلْ پڑھتے کو بتا یا گیا ہے۔

بعض اوقات بواسیر کی تکلیف اتنی شدید ہوتی ہے کہ مریض بے چین  ہو جاتا ہے اور  یہ محسوس کرتا ہے کہ جیسے بواسیر کی جگہ سوئیاں چبھ رہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنے حفظ و امان  میں رکھے۔ تکلیف کی وجہ سے مریض کو نہ اٹھنے چین ملتا ہے نہ بیٹھتے اور ہائے ہائے کرتا ہوا ٹہلتا رہتا ہے۔ اس  کا فوری علاج یہ ہے۔

مریض  ھُوَ  اَللّٰہُ الَذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ پڑھکر  انگشت شہادت پر دم کرے اور یہ انگلی  پانی میں ڈالدے ۔ انشاء اللہ تکلیف فوراً رفع ہو جائیگی۔

Topics


Roohani Elaj

خواجہ شمس الدین عظیمی

اگر امراض اوران کی بیماریوں کو جمع کیا جائے تو ان کی تعداد سینکڑوں سے تجاوزکرجاتی ہے ۔ ان امراض کی نوعیت اوروجوھات بھی الگ الگ ہیں ۔ روحانی نظریہ علاج کے مطابق امراض کے دورخ ہیں ۔ ایک جسمانی اوردوسراذہنی یا روحانی ۔ جسمانی نظام میں کسی بے اعتدالی ، کیمیائی یا طبعی تبدیلی کا نام مرض ہے ۔

روحانی نطریہ علاج میں ہرمرض کے خدوخال ہوتے ہیں  اورہر مرض کا روحانی وجود بھی ہوتاہے ۔ یہ دونوں رخ ایک دوسرے سے وابستہ ہیں ۔ موجودہ دورمیں نفسیاتی اورطبعی امراض کا جو کردارسامنے آیا ہے اس کی روشنی میں اس کو سمجھنا مشکل نہیں ہے ۔ روحانی علم کا نظریہ علاج یہ ہے کہ امراض کی جسمانی وجود کے ساتھ ساتھ روحانی یا ذہنی وجود پر ضرب لگائی جائے  اورذہنی طورپر اس کی نفی کی جائے تو بہت جلد شفا حاصل  ہوجاتی ہے ۔ نا صرف جلد شفا حاصل ہوجاتی ہے بلکہ پیچیدہ ولاعلاج امراض سے نجات بھی ممکن ہے ۔ اس کتاب میں شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیداہونے والی تقریبا دوسو 200 بیماریوں اورمسائل کو یکجا کرکے تعویذات اوروظائف کے ذریعہ ان کا حل پیش کیا گیا ہے ۔