Topics

چہرہ خوبصورت اورپُر کشش بنانے کیلئے

کچھ چہرے ایسے ہوتے ہیں کہ نقص نہ ہونے کے باوجود جاذب نظر نہیں ہوتے ، یہ صورت حال بعض اوقات بڑی اذیت ناک ہوتی ہے۔ اگر کوئی شخص مسلسل نظر انداز ہوتا ہے تو وہ پست ہمتی اور احساس کمتری کا شکار ہو جاتا ہے۔

 

عمدہ قسم کی سیاہ چمکدار روشنائی سے فُل اسکیپ سفید آرٹ پیپر کے اوپر خوشخط لکھکر فریم کر الیا جائے ۔ اس فریم شدہ نقش کو رات کو سونے سے پہلے تین چار فٹ کے فاصلہ سے دس یا پندرہ منٹ روزانہ دیکھا جائے۔

ایک سو مرتبہ


پڑھ کر ایک لوٹے پانی پر دم کریں اور اس  پانی سے منہ دھوئیں ، منہ دھونے کے بعد دونوں گال تھپ تھپائیں ، تولیہ یا کپڑے سے چہرہ خشک کئے بغیر سو جائیں۔ البتہ پانی کیاری یا گملے میں ڈالیں  تاکہ بے حُرمتی نہ ہو۔

          علاج کی مدت کم سے کم چالیس(40) روز اور زیادہ سے زیادہ نوے (90) دن ہے۔ خواتین ناغہ کے دن شمار کرکے بعد میں پورے کر لیں۔

Topics


Roohani Elaj

خواجہ شمس الدین عظیمی

                                                         

                شک اوربے  یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی  تقریباً دو سو بیما ریوں  اور مسائل کو  یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔

کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور مسائل  کا حل  پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ ،قلندریہ،  عظیمیہ  سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب  عملیات  کی زکوٰ  ۃ ادا کی ہے۔

میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام  کے وسیلے سے دست با دُعا  ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری  اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔

آمین ثم آمین۔