Topics
اختلاجِ قلب دل کی کمزوری کی وجہ سے ہو ، عام جسمانی کمزوری کی وجہ سے، بلڈ پریشر ، پیہم صدمات یا تیز ادویات کے استعمال کی بنا پر ہو سب کا علاج ایک ہے لیکن طریقہ مختلف ہے۔
تین مرتبہ
پڑھکر پانی پر دم کر کے پلائیں۔
صدمہ
کی وجہ سے اگر اختلاج کی کیفیت مستقل ہو
گئی ہے تو اس عمل کو کاغذ پر لکھکر شہد میں ڈالدیں اور یہ شہد مریض دن میں کم از
کم تین بار استعمال کرے۔
ہائی
بلڈ پریشر کی وجہ سے ہو تو صبح کے وقت
نہار منہ چینی کے شربت پر دم کر کے پئیں۔
لو
بلڈ پریشر کی وجہ سے ہو تو نمک پر دم کر کے ایک شیشی میں رکھ لیں اور کھانا کھاتے
وقت یہ نمک پر دم کر کے ایک شیشی میں رکھ لیں اور کھانا کھاتے وقت یہ نمک چھڑک کر
کھائیں۔
اگر
ایسے حالات نہ ہو ں کہ یہ معلوم کیا جا
سکے کہ اختلاج ِ قلب کی وجہ کیا ہے تو ایک
بڑے کاغذ پر موٹے قلم سے بہت خوشخط اللہ لکھیں اور
اس کاغذ کو کسی گتے پر چپکا دیں۔ رات کو سونے سے پہلے اس گتے کو ایسی جگہ رکھیں
جہاں کوئی اور شخص نہ ہو، گہری نگاہ سے اسم
" اللہ" پر نظر
جمائیں اور آنکھیں بند کر کے یہ تصور کریں کہ اللہ کا نور بارش کی طرح ہمارے اوپر
نازل ہو راہ ہے تقریباً دس منٹ بعد آنکھیں کھولدیں اور بات کئے بغیر سو جائیں۔ چند
دن کے اس عمل سے اختلاج قلب کی تکلیف اللہ کے کر م سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو
جائے گی۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی تقریباً دو سو بیما ریوں اور مسائل کو یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔
کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور
مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ
،قلندریہ، عظیمیہ سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب عملیات
کی زکوٰ ۃ ادا کی ہے۔
میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا
حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام کے وسیلے سے
دست با دُعا ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں
کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔
آمین ثم آمین۔