|
مندرجہ زیل نقش کاغذ پر لکھ کر فلیتہ (بتیّ) بنائیں
اور اس کو روئی میں لپیٹ کر مریض کی چارپائی کے قریب جلائیں۔ جب تک مرض سے نجات نہ مل جائے
یہ علاج جاری رکھیں۔
ہائی بلڈ پریشر کے لئے یہ تعویذ سبز رنگ سےلکھیں۔
لو بلڈ پر یشر کے لئے یہ تعویذ سُر خ رنگ سے لکھیں۔
نروس بریک ڈاؤن کے لئے یہ تعویذ زرد رنگ سے لکھیں۔
دوسرے دماغی امراض میں یہ تعویذ نیلے
رنگ سے لکھا جائے۔
نوٹ: اگر سبز سُرخ یا نیلا رنگ دستیاب نہ ہو تو زرد رنگ سے لکھنا کافی ہے۔ صرف
شرط یہ ہے کہ رنگ کھانے میں
استعمال ہونے والے ہوں ۔
علاج کی مدت زیادہ سے زیادہ چالیس (40)روز ہے۔ فلیتہ چاہے
روز ایک بنائیں یا ایک سے زیادہ بنا کر رکھ لیں۔ فلیتہ جلانے کے لئے مٹی کے دیئے
میں گھی استعمال کریں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی تقریباً دو سو بیما ریوں اور مسائل کو یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔
کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور
مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ
،قلندریہ، عظیمیہ سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب عملیات
کی زکوٰ ۃ ادا کی ہے۔
میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا
حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام کے وسیلے سے
دست با دُعا ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں
کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔
آمین ثم آمین۔
Searching, Please wait..