Topics
کان کے اندر ہڈی کے اوپر بال
ہوتے ہیں۔ اگر نزلہ کان کی طرف مستقلاً رجوع
رہے یا کسی دوسری بیماری کی وجہ سے یہ بال موٹے
ہو جائیں تو آواز کی لہریں ان بالوں کو اتنا نہیں ہلا پاتیں جتنا سماعت کے لئے ضروری ہے، نتیجہ میں آدمی کم
سننے لگتا ہے، بہت کم سنتا ہے یا بالکل بہرا ہو جاتا ہے۔ اس کے لئے - رَاسُ السَّمَعَ
الْمَراَمْ - رات کو سونے سے پہلے اور دن میں زوال کے فوراً
بعد سیدھے ہاتھ کی چھوٹی انگلی پر دم کر کے کان میں گھمائیں۔ یہی الفاظ کاغذ پر لکھ کر تعویذ کی شکل میں
عورتیں گلے میں پہنیں اور مرد بازو پر
باندھیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی تقریباً دو سو بیما ریوں اور مسائل کو یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔
کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور
مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ
،قلندریہ، عظیمیہ سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب عملیات
کی زکوٰ ۃ ادا کی ہے۔
میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا
حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام کے وسیلے سے
دست با دُعا ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں
کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔
آمین ثم آمین۔