Topics

جسمانی اور روحانی صلاحیتوں کی تجدید


حالات جب پیچیدگی اختیار کر لیتے ہیں اور مسئلہ کس طرح حل نہیں ہوتا تو انسان کے اوپر جمود طاری ہو جاتا ہے اس جمو د کی وجہ سے اس کے اندر فہم و فراست اور قوتِ ارادی مفلوج ہو جاتی ہے۔ باوجود کوشش کے وہ کسی نتیجہ پرنہیں پہنچتا ۔ کاروبار زندگی میں ناکام  رہتا ہے۔ اس کا اثر روحانی اور جسمانی صحت پر بھی پڑتا ہے۔ یہ صورت حال خود اس کے لئے اور گھر کے دوسرے افراد کے لئے عذاب بن جاتی ہے۔ اس سے چھٹکارہ حاصل کرے کے لئے چاندی کی انگوٹھی پر نو(9) خانے بنوا کر ان کے اندر نو(9)کا بندسہ کندہ کر الیا جائے اور یہ انگوٹھی سیدھے ہاتھ کی چھوٹی  انگلی کے برابر والی انگلی میں پہن لی جائے ۔ انشاء اللہ مسائل حل ہو جائیں گے۔

Topics


Roohani Elaj

خواجہ شمس الدین عظیمی

                                                         

                شک اوربے  یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی  تقریباً دو سو بیما ریوں  اور مسائل کو  یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔

کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور مسائل  کا حل  پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ ،قلندریہ،  عظیمیہ  سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب  عملیات  کی زکوٰ  ۃ ادا کی ہے۔

میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام  کے وسیلے سے دست با دُعا  ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری  اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔

آمین ثم آمین۔