Topics
نظر لگنا ایک ایسا عمل ہے جس سے انکار ممکن
نہیں ہے۔ نظر بڑوں چھوٹوں اور جانوروں کو بھی لگ جاتی ہے۔ اور اس کے مختلف اثرات
مرتب ہوتے ہیں۔ مثلاً یہ کہ کسی لڑکی کو نظر لگ جائے اور اُس کی شادی نہ ہو۔ کسی
مرد کو نظر لگ جائے اور اس کا دماغ متاثرہو جائے اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیتیں کم
ہو جائیں اور اس کی عام زندگی کے معمولات
میں خلل واقع ہو جائے۔
دودھ دینے والے جانور اگر نظر بد کا شکار
ہو جائیں تو وہ دودھ دینا چھوڑ دیتے ہیں
یا دودھ کی بجائے تھنوں میں سے خون آنے لگتا ہے ۔ یا دودھ میں مکھن کم ہو
جاتا ہے۔
الف۔ ایسی صورتوں میں کہ لڑکیوں کے
رشتے آتے ہوں اور نظر کی وجہ سے طے نہ ہوتے ہوں تو لڑکی کی والدہ یا خود لڑکی
الحمد شریف اس طرح پڑھے کہ جب اِیَاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَا كَ نَسْتَعِیْنْ ؕ پرپہنچےتو اس آیت کو گیارہ (11)بار پڑھ کر سورہ پوری کرے اور پانی پر
دم کرے اسی طرح گیارہ بار یہ سورہ پڑھے اور ہر بارپانی پر دم کر ے ۔ اور یہ پانی تین گھونٹ میں لڑکی کو پلایا جائے یا لڑکی خود عمل کر کے پی لے۔ عمل کی مدت چالیس(40) روز
ہے۔
ب۔ شای میں
رکاوٹ کے علاوہ نظر اتارنے کا طریقہ یہ ہے
کہ مندرجہ ذیل تعویذ لکھ کر چند منٹ سر پر
رکھیں پھر جلا دیں۔ ایک تعویذ سے نظر بد کا اثر پوری طرح ختم نہ ہو تو تین تعویذ کافی ہیں۔
ج۔ جانوروں پر سے نظر
بد ختم کرنے کے لئے یہی نقش بیری کی
لکڑی یا کسی ایسی لکڑی
پر لکھ کر جس میں بد بو نہ ہومتاثرہ جانور کے گلے میں ڈال دیں ۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی تقریباً دو سو بیما ریوں اور مسائل کو یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔
کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور
مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ
،قلندریہ، عظیمیہ سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب عملیات
کی زکوٰ ۃ ادا کی ہے۔
میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا
حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام کے وسیلے سے
دست با دُعا ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں
کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔
آمین ثم آمین۔