Topics

تسخیر


دشمن کے شر سے محفوظ رہنے ، حاکم کو اپنے اوپر مہربان کرنے اور لوگوں میں باعزت اور سرخرو ہونے کے لئے ، شوہر کی ناراضگی اور غصہ ختم کرنے  کے لئے یا بد مزاج بیوی کو رام کرنے کے لئے وضو کر کے رات کو سونے سے پہلے سو(100) مرتبہ

بِسْمِ اللَّـهِ  اَلْوَاسِعُ جَلَّ جَلَا لُہُ

پڑھ کر مقصود علیہ کا  تصور کر کے پھونک  مار دیں اور دعا  کر کے سو جائیں ، عمل کی مدت  چالیس (40)روز اور زیادہ سے زیادہ نوے (90)دن ہے۔ خواتین ناغہ کے دن شمار  کر کے بعد میں  پورے کر لیں۔

اگر کسی ظالم یا سخت گیر حاکم کے دل میں نرمی اور محبت پیدا کرنا ہو تو کھٰیٰعص ( کاف ہا یا عین صاد) اس طرح پڑھیں  کہ "ک" پڑھ کر سیدھے ہاتھ کی چھوٹی انگلی بند کر لیں "ھ" پڑھ کر  برابر والی انگلی بند کر لیں "یٰ" پڑھ کر  بڑی انگلی بند کر لیں، "ع"  پڑھ کر  انگشتِ شہادت بند کر لیں اور "ص" پڑھ کر  انگوٹھا  انگشت شہادت کے آخری  تیسرے پورے  پر رکھ کر مٹّھی بند کر لیں اور جب حاکم کے سامنے پیشی  ہو ہاتھ کھول دیں ، یہ ضروری نہیں ہے کہ ہاتھ حاکم کی آنکھوں  کے سامنے  کھولا جائے۔

Topics


Roohani Elaj

خواجہ شمس الدین عظیمی

                                                         

                شک اوربے  یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی  تقریباً دو سو بیما ریوں  اور مسائل کو  یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔

کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور مسائل  کا حل  پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ ،قلندریہ،  عظیمیہ  سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب  عملیات  کی زکوٰ  ۃ ادا کی ہے۔

میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام  کے وسیلے سے دست با دُعا  ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری  اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔

آمین ثم آمین۔