Topics
مستقل ذہنی دباؤ اعصابی کشاکش یا اور کسی وجہ سے اگر ذہن ماؤ
ف رہتا ہو یعنی کوئی بات سمجھ میں نہ آتی ہو، دماغی یا جسمانی کام کرتے وقت ذہن
ساتھ نہ دیتا ہو ایسی صورت میں کالی روشنائی سے
لوبان کے بہت چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں پر نو(9) کے ہندسے لکھے جائیں
اور لوبان کے ٹکڑوں کو دہکتے ہوئے کوئلوں پر ڈال کر دھونی کی طرح سلگائیں۔
یہ عمل ایسی جگہ کرنا چاہیے جہاں مریض کے علاوہ کوئی اور شخص نہ ہو، اس کے لئے رات کا وقت نہایت
موزوں ہے۔ دھونی لینے کے بعد مراقبہ کریں یعنی آنکھیں بند کرکے اپنے دل کے اندر دیکھیں۔ مراقبہ پندرہ منٹ سے آدھے
گھنٹہ تک کیا جائے۔ اس عمل سے ذہن میں
ایسی روشنیاں منتقل ہونے لگتی ہیں جن سے مسائل کا حل آسانی سے سمجھ میں آجاتا ہے اور ذہن کے اندر حالات و مسائل کا
مقابلہ کرنےکی طاقت پیدا ہو جاتی ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی تقریباً دو سو بیما ریوں اور مسائل کو یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔
کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور
مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ
،قلندریہ، عظیمیہ سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب عملیات
کی زکوٰ ۃ ادا کی ہے۔
میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا
حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام کے وسیلے سے
دست با دُعا ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں
کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔
آمین ثم آمین۔