Topics
دماغ ، حلق ، مسوڑھوں اور پھیپھڑوں کے
متاثر ہو جانے سے یا کسی نامعلوم وجہ کی بناء پر دن یا رات کو سوتے وقت ، منہ میں
خون بھر جاتا ہے ، اور مریض کو بار بار خون کی کُلیاں کرنا پڑتی رہیں۔ اور اس طرح
جسم کا سارا خون نکل جاتا ہے۔ یہ حالت نہایت تشویشناک اور خطرناک ہوتی ہے۔ علاج یہ ہے:۔
عمدہ قسم کے روئی لے کر، دو پھویوں پر ایک
مرتبہ
بِسْمِ
اللّهِ الرَّحْمـَنِ الرَّحِيمِ
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى ۙ الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّى
ۙ وَالَّذِي
قَدَّرَ فَهَدَى ۙ
وَالَّذِي
أَخْرَجَ الْمَرْعَى ۙ فَجَعَلَهُ
غُثَاء أَحْوَى ؕ
پڑھ کر دم کریں ۔اور ایک ایک پھویا دونوں کانوں میں رات
کو سوتے وقت رکھ لیں۔ اگلی رات یہ پھوئے نکال کر دوسرے دو پھویوں پر دم کر کے
کانوں میں رکھ لیں۔ عمل کی مدت سات روز ہے۔ پھوئے جمع کر کے بہتے پانی یا کنویں میں ڈال دیں۔
اللہ کے کلام کی برکت سے بہت آسانی کے
ساتھ یہ مرض ختم ہو جاتا ہے۔ ایسے کئی مریض میرےپاس لائے گئے جو مہینوں سے ہسپتال
میں داخل تھے، معالج حیران و پریشان تھے کہ یہ خون کہاں سے آتا ہے؟ مریض کو بار
بار خون دیا جاتا تھا ور یہ خون بھی منہ کے راستے نکل جاتا تھا۔ اس فقیر نے اللہ
پر یقین کے ساتھ علاج تجویز کیااور سب
مریض خدا کے فضل و کرم سے صحت یاب ہو گئے۔ معالج حضرات کے لئے یہ بات معمہ بنی
ہوئی ہے کہ یہ خون کس طرح بند ہو گیا؟
خواجہ شمس الدین عظیمی
شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی تقریباً دو سو بیما ریوں اور مسائل کو یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔
کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور
مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ
،قلندریہ، عظیمیہ سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب عملیات
کی زکوٰ ۃ ادا کی ہے۔
میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا
حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام کے وسیلے سے
دست با دُعا ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں
کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔
آمین ثم آمین۔