Topics

جادو اور سحر کا توڑ


جب یہ بات تحقیق ہو جائے کہ کسی مرد یا عورت پر جادو کا اثر ہے ۔ ایسی حالت میں مریض یا مریضہ کے سر سے پیر کے انگھوٹھے تک نیلے دھاگے کے گیارہ تار ناپے جائیں۔ ان گیارہ تاروں کی چار تہیں  کر لیں۔ دھاگے کےسرے پر ایک ڈھیلی گرہ لگائیں۔ایک بار  قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ پوری سورۃ پڑھ کر  گرہ میں پھونک ماریں اور  فوراً کس دیں۔ یعنی پھونک کو گرہ میں بند کر دیں۔ اسی طرح گیارہ (11)گرہ لگانے کے بعد دھاگے کو دہکتے ہوئے کوئلوں پر ڈال دیں۔ دھاگہ  جب جلے گا تو اس میں سے بد بو یا چراند آئے گی۔ جب تک یہ بُو یا چراند آئے۔ روزانہ اس عمل کو کرتے رہیں۔

Topics


Roohani Elaj

خواجہ شمس الدین عظیمی

                                                         

                شک اوربے  یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی  تقریباً دو سو بیما ریوں  اور مسائل کو  یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔

کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور مسائل  کا حل  پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ ،قلندریہ،  عظیمیہ  سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب  عملیات  کی زکوٰ  ۃ ادا کی ہے۔

میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام  کے وسیلے سے دست با دُعا  ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری  اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔

آمین ثم آمین۔