Topics
گھر یا کاروبا میں
خیرو برکت نہ ہونے سے طرح طرح کی پریشانیاں پیش آتی ہیں اور گھر میں آئے دن لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں۔ ماں باپ لڑتے
جھگڑتے ہیں تو اولاد کے اوپر بہت بُرا اثر پڑتا ہے۔ اولاد کی تربیت صحیح نہیں
ہوتی تو ماں باپ کا ادب و احترام ان کے دل
سے اُٹھ جاتا ہے۔ اور ماں باپ سے لڑنے
لگتی ہے۔
گھر میں خیروبرکت کے
لئے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان یاد رکھنا بہت ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ فضول خرچی
کرنے والوں کو ناپسند کرتا ہے۔
کاروبار میں برکت کے
لئےیہ اصول ہمیشہ پیش نظر رہنا چاہیے کہ خوش اخلاقی اور مناسب منافع لینے سے
کاروبار میں ترقی ہوتی ہے۔ان اصولوں پر کاربند ہونے کے باوجود اگر برکت نہ ہو تو
اس کا روحانی علاج یہ ہے۔
مندرجہ بالا نقش سفید چمک دار یا کسی مومی کاغذ پر لکھ کر چوکھٹ یا دیوار میں چھوٹی کیلوں سے گاڑ دیں ۔ تعویذ گاڑنے سے پہلے حسبِ استطاعت بچوں کو مٹھائی تقسیم کر دیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی تقریباً دو سو بیما ریوں اور مسائل کو یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔
کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور
مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ
،قلندریہ، عظیمیہ سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب عملیات
کی زکوٰ ۃ ادا کی ہے۔
میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا
حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام کے وسیلے سے
دست با دُعا ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں
کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔
آمین ثم آمین۔