Topics
معدہ میں یبوست
اور تعفن کی وجہ سے گیس جب اوپر کی طرف رجوع کرتی ہے تو منہ سے بو آنے لگتی ہے۔ اگر مسوڑھوں
کے اندر یا دانتوں کے خلاء میں غذا کے ذرات جمع ہو کرسڑ جائیں تب بھی منہ سے بوُ آتی ہے لیکن وہ بُو جو گیس کی شکل میں مُنہ سے خارج ہوتی ہے، دوسرے لوگوں کے لئے انتہائی ذہنی تکلیف کا سبب بنتی ہے۔ مریض کواسکا اتنا
احساس نہیں ہوتا لیکن مخاطب کے اوپر اس بد
بوُ سے وہی تاثر قائم ہوتا ہے جو کسی سخت بدبو دار چیز سے
ہو سکتا ہے۔ اس کے دفعیہ کے لئے کھانے کے
نظام العمل میں اعتدال بہت ضروری ہے۔ ایسے
مریض کو چاہیے کہ وہ وقت بے وقت کوئی چیز نہ کھائے ۔جو کچھ بھی کھانا ہو صرف ان
اوقات میں کھائے جو اس نے اپنے واسطے کھانے کے لئے مقرر کئے ہیں۔ باسی اور خمیر
والی غذائیں ہرگز استعمال نہ کی جائیں۔ کھانے ہلکے پھلکے اور زود ہضم ہونے چاہئیں۔ جب بھی پانی پئیں تین
مرتبہ مَرْکُوْنَ رُکُوْنیِ پڑھ کر دم کر کے پئیں
اور ظہر کی نماز کے بعد مَرْکُوْنَ رُکُوْنیِ کوئی ایک تسبیح پڑھ کر ایک پونڈ خالص
شہد پر دم کریں۔ یہ شہد دن میں تین وقت ، صبح ناشتہ سے پہلے ، دوپہر اور رات کو کھانے سے پہلے ایک
ایک چمچی استعمال کریں۔ دانت ہر وقت بالکل صاف رہنے چاہئِیں خواہ منجن سے کئے
جائیں یا مسواک سے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی تقریباً دو سو بیما ریوں اور مسائل کو یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔
کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور
مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ
،قلندریہ، عظیمیہ سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب عملیات
کی زکوٰ ۃ ادا کی ہے۔
میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا
حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام کے وسیلے سے
دست با دُعا ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں
کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔
آمین ثم آمین۔